نصیر آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

140

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں غیرت کے نام خاتون سمیت ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں گوٹھ شاہنواز پرکانی میں جاوید احمد سمالانی اور مسمات (ش) پرکانی کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مقتول خاتون کے بھائی نے دوست کے ساتھ ملکر دونوں افراد کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے جبکہ دونوں افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

یاد رہے بلوچستان میں غیرت کے نام پر کئی افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ جعفر آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ پر تنقید کی جارہی ہے کہ انتظامیہ ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور سزا دینے میں ناکام نظرآتی ہے۔

سماجی کارکن سجاد نور نے ٹی بی پی کو بتایا جہاں ایک طرف مقامی انتظامیہ ان واقعات کے روک تھام میں ناکام نظر آتی وہی دوسری جانب اس امر کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے روکھنے کیلئے ان کو شعوری طور پر تیار کیا جائے۔

سجاد نور کا کہنا ہے کہ  ان واقعات میں اکثر افراد اپنی ذاتی دشمنیوں کے بنا پر لوگوں کو قتل کرتے ہیں اور ان کو غیرت کا نام دیا جاتا ہے۔