مچھ ہسپتال میں عدم سہولیات کے باعث شہری پریشان

141

اسپتالوں میں ڈاکٹر و دیگر سہولیات نا ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں – عوامی حلقے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے سرکاری اسپتال میں عدم سہولیات کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مچھ ہسپتال میں ڈاکٹر ہے اور نہ ہی طبی سہولیات، چاروں خراب ایمبولینس بھی اینٹوں پر کھڑی ہے۔ شہری قومی شاہراہ و کوئلہ کانوں میں حادثات کے زخمیوں اورمریضوں کو پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے علاج کیلئے کوئٹہ لے جانے پر مجبورہیں جبکہ کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مچھ ہسپتال کی حالت زار پر توجہ دینے اور عید کے دنوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق مچھ میں پچاس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو بروقت طبعی سہولیات فراہم کیلئے کوئی ذریعہ نہیں، سول اسپتال مچھ تو صرف ایک کھڑی عمارت کی مانند ہے۔ بولان قومی شاہراہ اورکوئلہ کانوں میں حادثات کے زخمیوں اور شہری معمولی علاج کیلئے دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ عید قریب ہے بلوچستان بھر سے لوگ کثیر تعداد میں پکنک منانے بولان کی تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں ان دنوں میں حادثات میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور تفریحی مقامات سے قریبی طبعی سینٹر مچھ سول اسپتال ہے لیکن مچھ اسپتال میں کوئی سہولت دستیاب نہیں جو یقیناً ایک قابل تشویش امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں سول ہسپتال مچھ میں ایمرجنسی نافذ کرنا چاہیئے، ڈاکٹروں اور اسٹاف کو چوبیس گھنٹے ڈپٹی پر موجود پر رہنے کا پابند کرنا چاہیئے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبعی امداد دی جاسکے کیونکہ ایسے دنوں میں حادثات کے واقعات میں ہمیشہ اضافہ دیکھنے میں آئی ہے۔