موسیٰ خیل: لاپتہ لڑکے کی نعش پہاڑ سے برآمد

645

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں قریبی پہاڑی سے بارا سالہ لڑکے کی مسخ شدہ لاش برآمد، جو گذشتہ چار روز سے لاپتہ تھا۔

خاندان ذرائع کے مطابق سرکاری سکول ٹیچر اور قبائلی شخصیت ملک شاہ ندر کا بارا سالہ بیٹا محمد صادق گذشتہ چند روز سے لاپتہ تھا۔ تین روز مسلسل تلاش کے بعد بالآخر بچے کی لاش قریبی پہاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق لاش گل سڑ چکی ہے تاہم باڈی پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ پولیس تھانہ صدر کی حدود میں پایا جاتا ہے۔ جہاں تاحال کسی قسم کی قانونی کاروائی عمل نہیں لائی گئی ہے۔ تھانہ ذرائع نے وجہ ورثا کی جانب سے باقاعدہ درخواست کی عدم حصول بتائی ہے۔