مشکے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

126

مشکے میں فوجی کیمپ اور چوکی کو نشانہ بنایا گیا – میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے وادی مشکے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی رات سرمچاروں نے مشکے کے علاقے نوکجو ریندک میں پاکستانی فوج کے کیمپ اور چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ راکٹ کے دو گولے کیمپ کے اندر جاگرے۔ اس حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔