لورالائی میں پولیس لائن پہ حملہ

212

حملے کے بعد مسلح افراد پولیس لائن کے اندر داخل ہوگئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر لورالائی میں مسلح افراد نے پولیس لائن پہ حملہ کیا ہے۔

حملے کے بعد مسلح افراد پولیس لائن کے اندر داخل ہوچکے ہیں جس کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تاہم اب تک جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لورالائی میں متعدد بار پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نشانہ بنایا ہے ۔