لورالائی: مسلح افراد کے فائرنگ سے 1شخص ہلاک

138

حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص موقعے پر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی سے 60 کلومیٹر دور تحصیل میختر کے علاقے میں چمالنگ روڈ پر مسلح افراد نے مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیورقلم ولد منگل قوم پالیزئی ساکن میختر موقع پر ہلاک ہو گیا۔

مذکورہ شخص کے نعش کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور اس حوالے سے مزید کاروائی میختر لیویز کر رہی ہے۔