لورالائی: ایک شخص کی لاش برآمد

90

لاش پرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے – پولیس

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لورالائی کے تحصیل دکی میں لالا جی مسجد کے قریب خالی مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش بوسیدہ ہوچکی ہے جس کے باعث قابل شناخت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ملنے والی یہ دوسری لاش ہے اس سے قبل گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جن کی شناخت عبدالصمد سمالانی کے نام سے ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق عبدالصمد سمالانی کوئلہ کان میں مزدوری کرتا تھا جبکہ انہیں دو دن قبل فورسز نے حراست میں لیا تھا۔