قلعہ عبداللہ/مستونگ: مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی

153

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں پیش آنے والے واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ جنگل پیرعلیزئی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے حیات خان ولد بازمحمد قوم شمشوزئی اور رمضان ولد عزیز اللہ قوم کاکڑ سکنہ گلستان زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دریں اثنا ضلع میں مستونگ قبائلی تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تصادم آماچ کے قریب زمین کے تنازعے پر ہوا جبکہ زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔