قلات: مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم، 3 افراد جانبحق، 9 زخمی

357

حادثے میں خاتون اور بچی سمیت تین افراد جانبحق اور نو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطبق کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ نے تین اور جانیں لے لی۔ کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت تین افرادجانبحق جبکہ خاتون سمیت نو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت نازکب بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سنگداس کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور قلات سے دشت گوران پارود جانے والی مسافر پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار غلام رسول ولد مرادبخش، مسمات(ر) زوجہ علی احمد، کمسن بچی لعل بخت بنت علی اصغر جانبحق جبکہ نو افراد سیف اللہ ولد الہی بخش، غلام محمد ولد حماد الدین، محمد حنیف ولد خوشحال خان، ریاض احمد ولد مولابخش، غلام قادر ولد علی مراد، خدابخش ولد رئیس جمال، مسمات(ن) زوجہ دیدارحسین، مسمات (گ) زوجہ سمیع اللہ اور عنایت اللہ ولد غلام اللہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور موٹروے پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا دیا، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے نیشنل ہائی وے سنگل ہونے کی وجہ سے ہائے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ عوامی حلقوں نے  اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ڈبل کیا جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آسکیں اور مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں۔