علی حیدر سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے- نیشنل پارٹی

96

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے سربراہی میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے قائدین پر مشتمل وفد نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے لگائی گئی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔

بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ کے سربراہ ماما قدیر بلوچ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ماما کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتی جارہی ہے جو پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے پہلے سیاسی کارکنان لاپتہ ہوتے رہے ہیں۔

اب یہ سلسلہ مزید تیز ہوچکا ہے، کمسن علی حیدر کی اچانک گمشدگی بھی اسی تسلسل کا کڑی ہے جس کی نیشنل پارٹی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کمسن علی حیدر سمیت جتنے بھی لاپتہ افراد ہے انہیں بازیاب کیا جائے اور جو بھی قصور ہے انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے جو کہ اس ملک کا آئینی تقاضا بھی ہے۔

انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اس مسئلے کے مکمل حل کے لیئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جن میں جلاوطن رہنماوں سے مذاکرات سر فہرست تھے جو حکومت کے تبدیلی کے بعد سے تعطل کا شکار ہے۔

وفد میں شامل دیگر نیشنل پارٹی کے اراکین مرکزی کمیٹی حاجی نیاز بلوچ، چئیرمین اسلم بلوچ،چیئرمین گہرام اسلم بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی ستار بلوچ، قیوم سجن، پارٹی کے سینئر رہنماء کامریڈ غفار بلوچ، بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل سیکرٹری ابرار بلوچ، سی سی ممبر بوئیر صالح بلوچ موجود تھے۔