شمالی وزیرستان: فورسز پر حملہ، 3 آفیسروں سمیت چار اہلکار ہلاک

203

شمالی وزیرستان حملے میں فوج کے تین آفیسروں سمیت چار اہلکار ہلاک اور سات زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فوج کے تین آفیسروں سمیت چار اہلکار ہلاک اور سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کی گاڑی کو شمالی وزیرستان کے علاقے دوگہ مچہ خیل میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں کرفیو لگادی ہے۔