سوراب سے نوجوان کی لاش برآمد

138

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کی لاش آر سی ڈی شاہراہ پر انجیرہ کے مقام سے ملی ہے جس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق متوفی روڈ حادثے میں جانبحق ہوکر جھاڑیوں میں گرگئے تھے جس کی لاش آج ملی ہے۔

گذشتہ دنوں شائع ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر حادثات میں ایک سال کے دوران 250 سے زائد افراد جانبحق جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی سے اس متعلق قراردادیں بھی منظور ہوئی مگر اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات ہوتے نظر نہیں آئے ہیں جبکہ پورٹ میں دور دراز علاقوں کے روڈ حادثات اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔