سوئی میں ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

141

بم حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی کے علاقے نیلغ میں مندو کنڈ کے مقام پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں ایک ریاستی کارندہ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں اور ہماری تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔