سبی : کٹ منڈائی کے پہاڑی غار سے اسلحہ برآمد

236

لیویز حکام کے مطابق انہوں نے اسلحہ دوران آپریشن ایک پہاڑی غار سے برآمد کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کٹ منڈائی سےلیویز فورس نے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ۔

لیویز حکام کے مطابق رسالدار لیویز عارف مری کی سربراہی میں آپریشن کرکے مارٹرکے گولے برآمد کرلئے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رسالدار عارف مری نے کہا کہ سبی کٹ منڈائی کے پہاڑی غار سے اسلحہ حساس اداروں کی نشاندہی پر آپریشن کرکے برآمد کرلیا ۔

خیال رہے کہ سبی ،کوہلو اور کاہان کے پہاڑی علاقوں سے اکثر اوقات فورسز بڑی مقدار میں مختلف قسم کے چھوٹے بڑے پیمانے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کرتا ہے ۔