دشت اور واشک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

200

واشک میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین اہلکاروں کو ہلاک کرکے بندوقیں ضبظ کی گئی – میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے راغے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی ہلاکت و دشت میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا آج بدھ کے روز ضلع واشک کے علاقے راغے بیرونٹ میں سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کارندوں پر حملہ کیا، جس میں تین کارندے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا سرمچاروں نے ان کی بندوقیں بھی قبضے میں لیکر ضبط کرلیں اور ہلاک ہونے والوں میں جہانگیر، لعل بخش اور نصیر شامل ہیں۔ جہانگیر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم رکن تھا جبکہ  ایسے تمام عناصر ہمارے نشانے پر ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت نیا روڈ میں سرمچاروں نے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملے جاری رہیں گے۔