دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ٹڈیوں کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دالبندین اور گرد و نواح میں ٹڈیوں کی یلغار سے سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
عوامی نمائندوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دالبندین میں ٹڈیوں کی غیر معمولی بھرمار کے باعث زرعی اجناس کو شدید خطرات لاحق ہے۔
آفتاب بلوچ کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایف اے او اور مقامی انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور ایف اے او کی جانب سے دالبندین میں اسپرے شروع کردی گئی۔