دالبندین : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق 3زخمی

162

مشکوک شخص سے شناخت پوچھنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ۔

زخمی افراد میں سے  ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

ٹی بی پی زرائع کے مطابق عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد لوگوں نے مسجد کے باہر ایک مشکوک شخص سے اس کی  شناخت پوچھا جس کے بعد آپسی تکرار شروع ہوئی ۔

تکرار کے دوران مشکوک شخص کے دیگر ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ظفر رند ، ابراہیم رند ،وزیر سمالانی اور ثنا اللہ سمالانی زخمی ہوئیں۔

آخری اطلاعات تک ابراہیم رند نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں زخمی افراد سول ہسپتال دالبندین میں پڑے ہوئے ہیں تاہم وہاں پہ ہسپتال کا عملہ موجود نہیں ہے ۔