خضدار : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق سات زخمی

120

حادثہ خضدار کے علاقے پیر عمر کے قریب پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے پیر عمر کے قریب ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ سات زخمی ہوئیں ہیں ۔

لاش اور زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی بھی منتقل کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں خستہ حال اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات اب روز کا معمول بن چکا ہے جس میں درجنوں لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ کئی لوگ ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں ۔