خضدار : وڈھ میں ٹڈی دل حملہ، فصلوں کو شدید نقصان

888

اس سے قبل بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی ٹڈی دل کے حملوں میں فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان مختلف اضلاع کے بعد ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ  بھی ٹڈی دَل کے حملے کی زد میں ہے، جس کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقامی زمینداروں کے مطابق کھڑی فصلوں پر ڈیڈیوں کے حملے سے فصلیں شدید متاثر ہورہی ہے اور انکے لئے علاقائی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے پر اقدامات کرکے انکو مزید نقصانات سے بچائے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع پسنی،دالبندین،واشک  اور خاران  میں زمینداروں کو ڈیڈیوں حملوں کے باعث نقصانات اٹھانے پڑے تھیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی خاص اقدامات دیکھنے میں  نہیں آیا ہے ۔