دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں مضر صحت مٹھائی کھانے درجنوں بچے متاثر ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے تقریباً چالیس کے قریب بچے متاثر ہوئے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں علاج کے لیے سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا۔
میڈیکل آفسر سول ہسپتال وڈھ کے مطابق صبح بارہ بجے سے اب تک چالیس سے زاہد بچے ہسپتال منتقل کیئے جا چکے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہیں علاوہ ازیں جس دکان سے مٹھائی خریدی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے حکم پر لیویز فورس نے مٹھائی کی دکان سیل کرکے تفتیش شروع کر دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پرائیوٹ کلینکوں میں بھی متعدد متاثر بچے لائے گئے ہیں، متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔