خضدار: اسسٹنٹ کمشنر آواران کے گاڑی کو حادثہ، 3 افراد زخمی

182

حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر آواران سمیت دو گن مین زخمی ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر آواران سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آواران رحمت اللہ مراد دشتی کے گاڑی کو خضدار کے علاقے پیر عمر کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اے سی سمیت ان کے دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا۔