حب: لاپتہ بزرگ شہسوار بازیاب ہوگئے

193

شہسوار کو گذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے 70 سالہ بزرگ شہسوار بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شہسوار بلوچ کو گذشتہ روز حب چوکی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا تاہم آج شہسوار بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل شہسوار بلوچ کے چار جوان بیٹوں سمیت خاندان کے ساتھ افراد مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔