حب: سمندر میں ڈوب کر دو افراد جانبحق

199

کراچی سے پکنک منانے آئے دو افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب گڈانی سمندر میں کراچی کے رہائشی دو افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے گڈانی پھوکاڑا پیچ پر پکنک منانے آئے کراچی سے دو افراد محمد ابراہیم اور سعید احمد سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

دونوں افراد سٹی کورٹ کے ملازم تھے جو اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ پکنک منانے آئے تھیں انتظامیہ نے لاشیں نکال کراچی روانہ کردیا ہے –