جعفر آباد: فائرنگ سے ڈاکٹر جانبحق، بیٹا زخمی

238

مقتول کے ورثاء نے چوک پر نعش رکھ کر دھرنا دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جانبحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے جھڈر شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے ڈاکٹر تاج محمد اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر تاج محمد جانبحق ہوگیا جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

مذکورہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ورثاء نے ڈیرہ اللہ یار ٹی چوک پر لاش رکھ کر دھرنا دیا۔واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔