تنظیم کا اہم ساتھی ورنا دودا بلوچ محاز پر شہید ہوگئے – بی آر اے

718

دودا بلوچ گذشتہ پانچ سال سے مسلح جہد سے وابستہ تھے، قومی فرائص پر انہیں خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا اہم ساتھی بیماری کے سبب تنظیم کے ایک مرکزی کیمپ میں شہید ہوگئے۔ سنگت ورناء دودا بلوچ عرف مزار گذشتہ پانچ سالوں سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ میں برسرپیکار تھے وہ دشمن کے خلاف اہم محرکات میں شریک کار رہے اور دشمن کو شکست سے دورچار کیا۔

دودا بلوچ نے نہایت کم عمری میں مسلح جدوجہد کے طریقہ کو اپنایا اور بہادری و جرات کے ساتھ دشمن کے خلاف لڑتا رہا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ دودا بلوچ کو ان کی تنظیم و تحریک سے مسلسل وابستگی پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن کی آزادی کیلئے یہ کاروان جاری رئیگا۔