تمپ : دو لاپتہ طالب علم بازیاب

202

دونوں طالب علم پانچ مئی کو کراچی سے واپسی پر فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہو گئے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ سے لاپتہ طلال دوست اور واجو حمل عصاء بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

حمل عصاء اور طلال دوست بلوچ کو پانچ مئی دو ہزار انیس کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جب دونوں کراچی سے اپنے اسکول کے چھٹیوں کی تمپ جارہے تھیں۔

یاد رہے بازیاب ہونے والے کمسن طلال کے والد چیئرمین دوست محمد بلوچ کو پاکستانی فورسز نے دو سال قبل بائیس مئی دو ہزار سترہ کو تربت سے کراچی جاتے ہوئے مسافر بس سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا اور تین دن بعد پچیس مئی کو چیئرمین دوست محمد کی مسخ شدہ لاش کنچی کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی اور اس سے تین ماہ قبل چیئرمین دوست محمد کے بڑے بیٹے طاہر بلوچ کو بھی پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ نے تمپ گومازی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔