دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تفتان کے قریب ریک ملک کے مقام پر ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 09 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جن میں سے 07 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں پٹڑی کو 08 سو میٹر تک نقصان پہنچاتاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق ایران سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین بوسیدہ پٹڑی کے سبب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 09 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کے09 بوگیاں اتر گئیں جن میں سے 07 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پٹڑی کو08 سو میٹر تک شدید نقصان پہنچا۔
ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے سے کہیں ٹن سلفر اور سیمنٹ لے کر پاکستان آرہی تھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی۔