تربت: بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

443

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج ہوچکی ہے – مظاہرین

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ تحصیل تربت میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرین نے بجلی کے عدم دستیابی اور حلقے کے نمائندوں کے عدم توجہی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی۔

احتجاج کی کال انجمن تاجران اور تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے دی گئی تھی جس میں نیشنل پارٹی اور بی این پی کے رہنما بھی شریک تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ حکام کی خاموشی قابل افسوس ہے مکران اور خاص طور پر کیچ میں بجلی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے اگر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔