بی ایل اے نے پنجگور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

368

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے  میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں  آج پنجگور کے علاقے چتکان میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی بلوچ وطن کی دفاع اور مکمل آزادی کیلئے برسرپیکار ہے، جس میں پاکستانی فورسز و فوجی مفادات ترجیحی طور پر ہمارے نشانے پر ہیں لیکن بی ایل اے پولیس اور لیویز پر بلوچ ہونے کے ناطے حملوں سے اجتناب کرتا آیا ہے، اس مد میں بارہا پولیس کو تنبیہہ کی جاچکی ہے کہ وہ بلوچ سرمچاروں کے سامنے رکاوٹ بننے کی کسی بھی کوشش سے گریز کریں، لیکن دشمن پاکستان، بلوچ کو بلوچ سے لڑانے کی پالیسی کے تحت، بلوچستان پولیس کو بلوچ سرمچاروں کو خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے اور پولیس کے اندر موجود کچھ کالے بھیڑ اس کام کو سر انجام دے رہے ہیں۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر بلوچستان پولیس خاص طور پر پنجگور و تربت پولیس کے گشتی ٹیم اور ڈی پی او پنجگور جمیل باجوئی کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہونا بند کردیں اور بلوچ سرمچاروں و بلوچ تحریکِ آزادی کے سامنے کسی قسم کا رکاوٹ بننے سے گریز کریں، بصورت دیگر ہم اپنے حملوں کا رخ پولیس کی جانب موڑ دینگے، اور ایسے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا دینگے۔