بی ایل اے نے حب چوکی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

392

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو  جاری کردہ ایک بیان میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں فرنٹیئر کور پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے حب چوکی میں سوک سینٹر کے قریب فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا فوجی اہلکار تربت سے آنے والے ایک مسافر بس الجاوید کوچ میں حب بازار پہنچے تھے، ہمارے سرمچار پہلے سے انکے گھات میں بیٹھے ہوئے تھے، عوامی نقصان سے بچنے کے پیش نظر فوجی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مسافر کوچ سے محفوظ فاصلے تک پہنچ چکے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہم بلوچ عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر فوجی اہلکاروں، چوکیوں، گاڑیوں، کیمپوں اور ریاستی ایجنٹوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی فوج اور فوجی مفادات پر ان حملوں کا مطمع نظر مکمل بلوچ قومی آزادی و خودمختاری ہے اور اس مقصد کے حصول تک یہ حملے جاری رہیں گے۔