بی ایل ایف نے کریش پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

231

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سی پیک منصوبوں کو کرش سپلائی کرنے والی پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں کرش پلانٹ پر حملہ کر کے کرش پلانٹ کی مشینری کے ساتھ دو ڈمپر اور ایک لوڈر کو نذر آتش کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مذکورہ کرش پلانٹ سامراجی منصوبوں کا حصہ ہے،اور اسی کرش پلانٹ سے گوادر ایسٹ بے ایکپسریس وے اور دوسرے منصوبوں کو کرش سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی اس پلانٹ پر حملوں میں مشینری و دیگر سازو سامان کونشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سے ایسے منصوبوں پر کام کرنے والے افراد و ٹھیکداروں کو تنبہہ کرتے ہیں اگر وہ قابض ریاستی مشینری کا حصہ بننے سے باز نہیں آئے تو اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔ایسے کسی بھی عناصر کو معاف نہیں کے جائے گا جو قابض ریاست کا معاون کار ہو گا۔