بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کا فیصلہ بارش نے کردیا

158

ناٹنگھم: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا آج کھیلا جانے والا اٹھارواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ 

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے آنا تھا تاہم بارش نے ایسا نہ ہونے دیا اور میچ کا ٹاس تک نہ ہو سکا۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔

ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔