بولان میں فوجی آپریشن کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے – جان محمد بلیدی

201
فائل فوٹو

بی این پی کی بولان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں پر خاموشی معنی خیز ہے۔

نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور بلوچستان حکومت سابقہ ترجمان جان محمد بلیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بلوچستان کے علاقے بولان میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏بولان میں جاری سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چاروں اطراف ناکہ بندی سے مقامی آبادی یرغمال ہوکر رہ گئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قلت ہورہی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی فوراً بند کی جائے۔

یاد رہے بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز تین دن قبل کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

نیشنل پارٹی کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا حسن بلوچ کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏بولان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں پر بی این پی مینگل کی خاموشی معنی خیز ہے ۔