بولان میں تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری

262

عینی شاہدین کے مطابق تین مقامات پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے ۔

بولان سے ایک عینی شاہد نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ لاکھی میں تین مقامات پہ پاکستان کے جنگی طیارے نے بمباری کی جس کے  بعد وہاں سے آگ کے شعلے بھی نظر آئے ۔

تاہم عینی شاہد نے کسی قسم کی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین دن سے بڑے پیمانے کی آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد جانبحق جبکہ متعدد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔