بولان: ریلوے ٹریک کو اُڑانے کی کوشش ناکام

283

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

لیویز کے مطابق بولان میں ستار لانڈھی کے مقام پر ریلوے ٹریک سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

ریلوے حکام کے مطابق لیویز کی اطلاع پر بم کی موجودگی کے باعث ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا تاہم سرچ آپریشن اور کلیئرنس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو 3 گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے بولان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں ٹرینوں بلوچ مسلح آزادی پسندوں تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ تنظیموں کی جانب سے عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ٹرینوں میں سفر سے گریز کرے۔