بلوچستان: 48 ارب کا خسارے کا بجٹ پیش

343

کوئٹہ: بلوچستان کے مالی سال 2019-20 کے لئے 48 ارب کے خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا جبکہ بجٹ کا کل حجم 419 ارب روپے ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا کل حجم 419 ارب روپے ہے، جس میں صوبائی پی ایس ڈی پی کی مد میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی محصولات 339 ارب روپے رہیں گے۔

تعلیم کے شعبے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب 68 کروڑ روپے، سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 48 ارب جبکہ ہائیر ایجوکیشن کیلئے 13 ارب روپے مختص، صحت کیلئے 30 ارب روپے، امن و امان کیلئے 44 ارب روپے مختص، زراعت کیلئے 13 ارب روپے، ماہی گیری کیلئے 2 ارب، کلچر و ٹیورزم کیلئے ایک ارب، معدنیات کے شعبے کیلئے ڈھائی ارب، توانائی کیلئے 21 ارب روپے، آب پاشی کیلئے 11 ارب 76 کروڑ روپے، مواصلات کیلئے 39 ارب روپے، آئی ٹی کی مد میں 2 ارب، سماجی بہبود و ترقی نسواں کیلئے 3 ارب روپے، آبنوشی کیلئے 16 ارب، لوکل گورنمنٹ کیلئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کے بجٹ میں مجموعی خسارہ 48 ارب روپے ظاہر کیا گیا ہے۔