گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن ہرنائی کے علاقے شاہرگ، سفر، خوست اور گرد و نواح کے علاقوں میں کیا جاریا ہے۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں زمینی فوج حصہ لے رہی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لیکر ان کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خوست کے مقام پر فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے می گشت کررہے تھے۔
پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حملے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں کی ہلاک کی تصدیق کی تھی۔
حملے کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہا کہ بلوچ سرمچار قابض فوج کو نشانہ بنانے کیلئے کہیں بھی اور کسی وقت بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔