بلوچستان: ہرنائی میں سیلاب سے کئی علاقے زیر آب آگئے

363

مقامی لوگوں نے کہا کہ سیلاب کی اہم حفاظتی بند سروتی کا ٹوٹنا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں بارشوں کے آنے والے سیلاب کے سبب متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔
واضح رہے کہ ہرنائی جو کہ چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے،ا س وقت بارشوں اور شدید سیلاب کی زد میں ہے، خاص کر محلہ اخترآباد ، محلہ جلال آباد ، کلی میانی آباد، کلی مرزا اور کلی لعل خان سیلاب کی وجہ سے شدید خطرات کی زد میں ہیں، جس کا واضح مثال رات کو سیلاب آنے کی صورت میں سامنے آیا جب محلہ اخترآباد اور محلہ جلال آباد میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ سیلاب کا اہم وجہ ہرنائی ایک حفاظتی بند سروتی کا ٹوٹ جانا ہے، جس سے پورے علاقے کو خطرہ ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ حفاظتی بند کو ٹھیکیدار نے انتہائی ناقص طریقے سے بنایا تھا جس کے سبب وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔