بلوچستان: گچک میں فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاع

269

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گچک میں پاکستانی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان تصادم ۔

ضلع پنجگور کے تحصیل گچک میں ہونے والے جھڑپ میں دو طرفہ جانی نقصانات کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

تاہم اب تک کسی بھی مسلح گروپ اور نہ ہی پاکستان کی سیکیورٹی ذرائع نے اس جھڑپ کی تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور اس کے گرد و نواح میں اس قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داریاں مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔