بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی – محکمہ موسمیات

153

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  جب کہ قلات میں 13، زیارت 12، دالبندین 20، پنجگور 24، ژوب، 25، گوادر اور بارکھان میں 26، 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح خضدار میں 27، سبی 28 جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔