بلوچستان : کیچ سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

131

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گذشتہ دو دہائیوں سے تسلسل کے ساتھ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے دازن سے آج صبح دس بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کی شناخت بیبگر ولد امان اور سلام ولد پیربخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے۔