بلوچستان: ٹریفک حادثات میں خاتون جانبحق، 18افراد زخمی

180

ٹریفک حادثات شیرانی اور ضلع خضدار میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں شیرانی اور خضدار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جانبحق اور18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے دناسر میں مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 8مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر وین ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ آرہی تھی جبکہ زخمی ہونے والوں کا تعلق فورسز سے ہیں۔ اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے خضدار میں سونارو کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے مشکے جانے ولی کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر اورناچ ہسپتال بیلا منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلا شبیر احمد مینگل نے سول ہسپتال بیلا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔