بلوچستان میں جبری گمشدگیاں : لندن میں پاکستان و ساوتھ افریقہ میچ کے دوران پمفلٹ تقسیم

600

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لندن میں آگاہی مہم جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق لندن میں  پاکستان اور ساوتھ افریقہ میچ کے دوران لارڈز اسٹیڈیم لندن کے باہر  بلوچستان اور پاکستان بھر میں جبری گمشدگیوں کیخلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں  پمفلٹ تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کرکٹ ورلڈ کپ میچز کے سلسلے میں پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان میچ لارڈز اسٹیڈیم لندن میں میچ کھیلا جارہا ہے، میچ کے دوران ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بی آر پی  کی جانب سے جبری گمشدگیوں کیخلاف آگاہی مہم چلائی جارہی ہیں۔

یاد رہے میچ دیکھنے کے لئے پاکستان آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی گروانڈ میں موجود ہیں۔

گروانڈ کے باہر موبائل اسکرین اور سائیکلوں کے ذریعے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسلے کو اجاگر کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔

اس سے قبل 16 جون کو پاکستان اور انڈیا کی میچ کے دوران مانچسٹر میں بھی اس قسم کی آگاہی مہم چلایا گیا تھا ۔