بلوچستان : قلات سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

268

فورسز نے گذشتہ رات چھاپہ مار کر نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے قلات میں چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو لاپتہ کردیا۔

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ماجد مینگل ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے جبکہ حالیہ عرصے میں قوم پرست پارلیمانی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی پاکستان کے وفاقی حکومت کی حمایت کے بدلے اپنے جن چھ نکات کو پیش کیا ان میں ایک نقطہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی ہے۔