بلوچستان: سوراب میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

657

سوراب میں ہونے والے احتجاج میں طلباء سمیت زمینداروں نے بھی حصہ لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان  کے علاقے سوراب نغاڑ میں بجلی کے عدم فراہم کے خلاف علاقہ مکینوں کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں علاقے کے زمینداروں اور  طلباء  سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نغاڑ شہر  کے ساتھ ہے لیکن یہاں پہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ولٹیج کے ساتھ 20 گھنٹہ سے زائد ہے اور سب اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ سوراب کے سرکاری دفاتر اور گیس پلانٹ نغاڑ کے ایریا میں آتے ہیں۔

انہوں نے حکام بالا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس مطالبہ پہ غور کریں اور جلد از جلد نغاڑ کو سوراب شہر سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔