بلوچستان : خضدار سے لاپتہ چار مزید افراد بازیاب

468

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے چار افراد آج  خضدار سے بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصو ل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد لا پتہ ہونے والے چار افراد خضدار سے بازیاب ہوگئے ہیں۔

خضدار سے بازیاب ہونے والے افراد میں ذاکر حسین ولد سلیمان سکنہ زیدی، وسیم احمد ولد محمد نور سکنہ
اورناچ ، غازی خان ولد علی دوست سکنہ خضدار اور عنایت اللہ ولد محمد رمضان سکنہ بسیمہ شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ آج خضدار سے بازیاب ہونے والے افراد کو مختلف اوقات میں گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا جو کئی
عرصے سے لاپتہ تھے۔

واضح رہے آج ہی  بلوچستان کے  علاقے نوشکی سے بھی چار لاپتہ افراد کو بھی رہا کیا گیا تھا جن میں مدثر جمالدینی، محسن جمالدینی سکنہ نوشکی اور شکور ولد عبداللہ، سعید احمد ولد محمد کریم سکنہ خاران شامل ہیں۔