بلوچستان : حب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان لاپتہ

149

فورسز نے نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچ  نوجوان کو لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حب درو ہوٹل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دشت تولگی کے رہائشی بجار ولد قادر نامی نوجوان  کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

بلوچستان کے سیاسی حلقوں کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر ریاستی اداروں کی جانب سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے اور بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے بلوچوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ریاستی خفیہ اداروں اور فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا شکار ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد بلوچ طلباء کی ہے جبکہ اس فہرست میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔