وکلاء کا احتجاج جسٹس عیسی فائز کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کے خلاف کیا جارہا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے ۔
بلوچستان بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کی جانب سے بائیکاٹ اور دھرنے کی کال جسٹس عیسی فائز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر دی گئی ہے۔
عدالتی بائیکاٹ کے دوران بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے کوئٹہ میں اپنے کیسز کی پیروی کےلئے آنے والے لوگوں کو وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ کے سبب سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔