بلوچستان: بارکھان میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جانبحق

244

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔

ٹریفک حادثہ رکھنی کے علاقے چھڑی میں پیش آیا جہاں پروبکس کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

حادثے میں جانبحق افراد کا تعلق مری قبیلے سے بتایا جارہا ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔