بابائے بلوچ نواب خیربخش مری کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں – یو بی اے

380

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عظیم قوم دوست رہنما نواب خیر بخش مری کو ان کے پانچویں برسی پر سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے نواب خیر بخش مری نے اپنی پوری زندگی ایک جہد مسلسل کی طرح گزاری اور ہمیشہ ایک عظیم تر اور آزاد بلوچستان کا خواب دیکھا۔

مرید بلوچ نے مزید کہا کہ آج بلوچ قومی تحریک میں نواب صاحب کے افکار کو رہنما اصول بنا کر ایک آزاد اور عظیم تر وطن کی جہدممکن ہے ۔ہم آج کی دن کے مناسبت سے بلوچ قوم کے فرزندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں کیونکہ ہمارا دشمن اپنی بدکرداری کی وجہ سے تمام دنیا ِعالم میں تنہا رہ چکا ہے اور ہم انشاءاللہ اپنی منزل پر پہنچ کر دم لیں گےاور  آزاد بلوچستان ہی بلوچوں کے تمام دکھوں کا مداوہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری کے افکار اور راستے پر عمل کرنے کا عہد کرتی ہے۔